27

لارنس بشنوئی نے بادشاہ کو بھی نشانے پر رکھ لیا، کلب کے باہر دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی

[ad_1]

بھارتی شہر چندی گڑھ میں نامور بھارتی ریپر و گلوکار بادشاہ کے کلب کے باہردھماکا ہوا ہے جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چندی گڑھ میں 2 دھماکے سنے گئے جن میں سے ایک ریپر بادشاہ کی ملکیت میں شامل مشہور کلب کے باہر ہوا۔

چندی گڑھ میں رات گئے کلبز کے باہر ہوئے دھماکوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن دھماکے سے بادشاہ کے نائٹ کلب کے سامنے والے حصے کو نقصان پہنچا اور ریسٹورینٹ کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

دھماکے کے وقت کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں ایک شخص کو کلب کے باہر بم پھینک کر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ریسٹورینٹ ملازم کا بتانا ہے کہ دھماکے کے وقت تمام عملہ ریسٹورینٹ میں موجود تھا، اس دوران زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد عملہ باہر آگیا، دھماکے کے نتیجے میں ریسٹورینٹ کے شیشے ٹوٹ گئے۔

واضح رہے کہ ریپر بادشاہ نے تاحال دھماکے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

لارنس بشنوئی گینگ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھی اور گینگ کے ممبر گولڈی برار نے چندی گڑھ کے نائٹ کلبز کے باہر ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

فیس بک پر شیئر کی گئی پوسٹ میں گینگ کے رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ کلب کے مالکان کو ‘ بھتے‘ کیلئے کالز کی تھیں لیکن گینگ کی دھمکیوں کو نظر انداز کردیا گیا لہٰذا دھماکے کلب مالکان کیلئے ایک وارننگ کے طور پرکیے گئے ۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں