31

کوہلی 10 سال قبل دورہ آسٹریلیا پر چپکے سے کسے ساتھ لیکر گئے تھے؟ روی شاستری نے بتادیا

[ad_1]

سابق بھارتی کپتان روی شاستری نے اسٹار بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے دورہ آسٹریلیا اور انکی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما سے متعلق دلچسپ واقعہ سنادیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ہیڈکوچ روی شاستری نے ویرات کوہلی سے متعلق تقریباً 10 سال پرانا قصہ سنایا۔

انہوں نے کہا کہ ‘سال 2015 میں جب میں بھارتی ٹیم کا کوچ تھا اس وقت انوشکا اور ویرات ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے، وہ میرے پاس آئے اور پوچھا کہ کیا ٹور پر صرف بیویوں کو ساتھ لیکر جاسکتے ہیں؟ کیا گرل فرینڈ ساتھ جاسکتی ہے؟’۔

اس پر روی شاستری کا کہنا تھا کہ ‘میں نے اجازت دی تو کوہلی نے کہا کہ بورڈ اجازت نہیں دے رہا، جس پر میں نے فون کیا اور اجازت مل گئی، پھر اس ٹور میں انوشکا ہمارے ساتھ تھی’۔

انہوں نے کہا ‘آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہی کوہلی نے 160 رنز اسکور کردیے جس کے بعد وہی ہوا، اسٹینڈ میں بیٹھی انوشکا کو ویرات نے فلائنگ کِس دی جو کہ اب اکثر میچز میں ہوتا ہے’۔

سابق ہیڈ کوچ نے کہا ‘انوشکا ہمیشہ سے ہی ویرات کی سب سے بڑی سپورٹر رہی ہے’۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پرتھ ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف زبردست سنچری اسکور کرکے پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری بنائی ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں