26

انوشکا اور ویرات کے بیٹے کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویرسے متعلق حقیقت سامنے آگئی

[ad_1]

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے بیٹے ’اکائے‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کی حقیقت سامنے آ گئی۔

حال ہی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک آدمی کو اسٹینڈز میں ایک بچے کو گود میں اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس تصویر کو انوشکا اور ویرات کے بیٹے’اکائے‘ کی تصویر سمجھ کر اس جوڑی کے مداحوں نے براڈ کاسٹرز کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا۔

جس کے بعد ویرات کوہلی کی بہن بھاونا کوہلی ڈھینگرا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مداحوں کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا پر صارفین انوشکا اور ویرات کے دوست کی بیٹی کی وائرل تصویر کو’اکائے‘ کی تصویر سمجھ رہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ یہ تصویر ہمارے اکائے کی نہیں ہے، شکریہ۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی جنوری 2017ء میں ہوئی تھی جس کے بعد 2021ء میں اس جوڑی کے ہاں پہلی بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی جبکہ رواں برس بیٹے اکائے کی پیدائش ہوئی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں