33

نِت نئی آوازیں بنانے والا اے آئی آڈیو جنریٹر تیار

[ad_1]

محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا اے آئی آڈیو جنریٹر بنایا ہے جو ایسی آوازیں بنا سکتا ہے جنہیں پہلے کبھی نہ سنا گیا ہو۔

فُگاٹو نامی نیا جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل کمپیوٹر چپ ساز کمپنی اِنویڈیا کی ایک ٹیم نے بنایا ہے۔

یہ ٹول صارفین کو سادہ سے ٹیکسٹ پرامپٹ استعمال کرتے ہوئے آڈیو کو ایڈٹ یا بنانے کی سہولت دیتا ہے، جیسا کہ کسی گانے سے کوئی مخصوص آلے کو ہٹانا یا کسی کی آواز میں تبدیلی لانا۔

فُوگاٹو کے متعلق ایک تفصیلی بلاگ میں اینویڈیا کے رچرڈ کیرس نے دعویٰ کیا کہ یہ آلہ دیگر کسی بھی اے آئی ماڈل سے زیادہ سہولت فراہم کرتا ہے اور نِت نئی آوازوں سے موسیقی کی دنیا کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رچرڈ کیرس نے مزید لکھا کہ فُوگاٹو سے ٹرمپٹ سے بھونکنے یا کسی سیکسو فون سے میاؤں کی آواز نکالی جا سکتی ہے۔ جو بھی صارفین لکھیں گے، ماڈل وہ بنا سکتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں