[ad_1]
شیخوپورہ کے قریب موٹروے پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق موٹروے شیخوپورہ کے قریب آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ٹائر پھٹنے سے پیش آیا تاہم حادثے کے وقت آئی جی اسلام آباد سکواڈ کے ہمراہ موجود نہیں تھے۔
حادثے میں اسکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ موٹروے پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
[ad_2]