28

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی، اللہ کے فضل و کرم سے قربانی رائیگاں نہیں گئی: وزیراعظم

[ad_1]

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی، اللہ کے فضل و کرم سے قربانی رائیگاں نہیں گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کے ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ کہا کہ یہ حکومتی پالیسیوں پرکاروباری برادری اورسرمایہ کاروں کے بھروسے کی عکاسی کرتا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مصروف عمل حکام لائق تحسین ہیں، اپنی قوم سے عہد کیا تھا کہ ملکی معاشی استحکام اور ملکی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاؤں گا، ملکی ترقی کیلئے یونہی محنت کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے، شرح سود 15 فیصد اور ترسیلاتِ زر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ ملکی استحکام وترقی کے دشمن ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں، ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کاسنگ میل عبور کرلیا۔ آج اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی ریکارڈ بننے کے ساتھ کاروبارکا آغاز ہوگیا۔ تاریخ میں پہلی بارپاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا، ہنڈریڈ انڈیکس کی876 پوائنٹس بڑھ کر 100145 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں