18

سابق کپتان نے قومی ٹیم کی کپتانی کیلئے دو نام تجویز کر دیے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں گفتگو کی جس دوران انہوں نے پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے بات کی۔

یونس خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں اچھا پرفارم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں سلیکشن کے کچھ مسائل ضرور ہیں، جسے کوچ جیسن گلیسپی بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ ہمارے کلچر میں بڑے کھلاڑی کو کپتان بنا دیا جاتا ہے جو غلط ہے۔ یونس خان نے پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم سے متعلق کہا کہ کپتانی سے الگ ہونا بابر کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔

انہوں نے قومی ٹیم کے نئے کپتان سے متعلق کہا کہ رضوان یا فخرمیں سے کسی ایک کو کپتان ہونا چاہیے۔

واضح رہے کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو کرکٹ فیسٹیول کا حصہ بنایا ہے۔ یونس خان کو آسٹریلیا کے کرکٹ سیزن کی تقریب کے مہمان کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں