32

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرام راجہ پارٹی عہدے سے مستعفی

[ad_1]

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے استعفی دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے بعد مسلسل تنقید کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے استعفی دیا۔

رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کو لاہور سے قافلہ لے کر اسلام آباد جانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، راستے بند ہونے کے بعد سلمان اکرم راجا کی جانب سے لاہور میں ہی احتجاج کا پلان بنایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ لاہور میں بھی ورکرز کو نکالنے میں ناکام رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ہم پر اعتراض کیا کہ ہم احتجاج میں اسلام آباد کیوں نہیں پہنچے، دیکھیے، ہم لاہور میں ملے، میں پورا دن لاہور شہر کی سڑکوں پر رہا، وہاں یہ عالم تھا کہ اگر 10، 20 یا 30 لوگ بھی اکٹھے ہوتے تو ان پر لاٹھیاں برسائی جاتی تھیں، ان کو گرفتار کیا جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا حق تھا کہ ہم ایک جگہ اکٹھے ہوتے اور اسلام آباد جاتے لیکن تمام راستوں کو بند کر دیا گیا تھا، جس تعداد میں لوگ نکلنا چاہتے اور اسلام آباد میں احتجاج کرنا چاہتے تھے وہ ممکن نہیں تھا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میرے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ میں شعبدہ بازی کروں، اور ڈی چوک پر جا کر اپنی تصویریں کھنچواؤں، میرے لیے یہ مناسب نہیں تھا، میں ہمیشہ سچائی کے ساتھ آپ کے سامنے آؤں گا، جو میں کر سکتا ہوں وہ بیان کر دوں اور جو نہیں کرسکتا وہ بھی بیان کر دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو کسی کے لیے لاہور سے باہر نکلنا ممکن نہیں تھا، 25 اور 26 کو بھی یہی صورتحال تھی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں