[ad_1]
مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے مرکزی بینک سے ہیکرز نے ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر چوری کر لیے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہیکرز نے بینک آف یوگنڈا کے آئی ٹی سسٹمز تک رسائی حاصل کرکے یہ رقم منتقل کی۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ہیکنگ گروپ نے چوری کی رقم کا کچھ حصہ جاپان بھیجا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بینک چوری شدہ رقم کا نصف حصہ ریکور کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
یوگنڈا کے صدر یویری موسیوینی کے حکم پر سائبر حملے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یوگنڈا میں بینکوں اور دیگر مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے بشمول ٹیلی کام فرمز متعدد مرتبہ سائبر حملوں کی زد میں آچکے ہیں تاہم پولیس حکام نے کہا ہے کہ کچھ بینک عوامی سطح پر ایسے واقعات کا اعتراف کرنے سے کتراتے ہیں۔
[ad_2]