July 12, 2026
dead1754371879-0-600x450.webp.webp

تھانہ گوجرخان کے علاقے جیرو رتیال میں بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق سعد اور شہریار کا آپس میں جھگڑا رہتا تھا، جھگڑے کے دوران سعد نے پے در پے شہریار پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے فرانزک شواہد جمع کرنے کے بعد لاش اسپتال منتقل کر دی، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔