26

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی یا نہیں، آئی سی سی بورڈ میٹنگ کل تک ملتوی

[ad_1]

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اہم فیصلہ کل تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی یا نہیں، ٹورنامنٹ ہوگا بھی یا نہیں، آئی سی سی پاکستان کی مانے گا یا بھارت کی سائیڈ لے گا، بورڈ میٹنگ میں آج واضح ہوجائے گا۔

پاکستان نے بورڈ میٹنگ سے پہلے ٹرافی کا قابل قبول فارمولا مانگا ہے اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کے واضح مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہم زخم سہہ لیں گے لیکن ہم اپنی عزت پر بات نہیں آنے دیں گے، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے سارے انتظامات تقریباً مکمل کرچکاہے۔

بھارتی لابنگ پر پاکستان کی حکمت عملی

بھارت کے پاکستان آنے سے انکار نے معاملہ اُلجھا رکھا ہے اور پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ کے تحت نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ میچ قابل قبول نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت مکمل چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے باہر لے جانے کےلیے لابنگ کررہا ہے لیکن پی سی بی نے بھی بھارتی حربے بلاک کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کوئی بھی آپشن اپنی شرائط کے بغیر تسلیم نہیں کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان بھارت کے خلاف میچ کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلنے تجویز پر آمادہ نہیں ہے جب کہ براڈ کاسٹرز نے پاکستان اور بھارت کو الگ الگ گروپ میں رکھنے کی تجویز کی مخالفت کی ہے، پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے بحران کے بروقت حل میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے پی سی بی کو کتنی رقم ملے گی؟

ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق کے 60 لاکھ ڈالرز ملیں گے، پاکستان کو ٹورنامنٹ کی انشورنس کرانے کے لیے انشورنس کمپنی کو بھی 12سے 13 لاکھ ڈالرز بطور پریمیئم ادا کرنے ہوں گے جب کہ پاکستان کو گیٹ منی اور ہاسپیٹلیٹی سےمز ید ڈالرز ملیں گے، اس طرح انشورنس کی رقم نکال کر تقریباً 60 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اپنی آمدنی سے ہر سال پاکستان کو 13ملین ڈالرکی 2 قسطیں جنوری اور جولائی میں فراہم کرتی ہے جب کہ اس کے برعکس بھارت کو آئی سی سی کی آمدنی کا 38 فیصد سالانہ شیئر 90 سے 95 ملین ڈالرز ملتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ

خیال رہےکہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے آئی سی سی نے آج 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ بلائی ہے، آئی سی سی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ یہ میٹنگ آن لائن منعقد ہوگی اور تمام بورڈ ممبران کو ایجنڈا بھیج دیا گیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں