19

پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کو خوشخبری سناتے ہوئے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے اور چوتھے روز کا کھیل مفت دیکھنے کی پیشکش کر دی ہے۔

پی سی بی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کیلئےتیسرے اورچوتھے روزتمام جنرل انکلثوزرز کی انٹری فری کردی گئی،تیسرے اورچوتھےروزجنرل اسٹینڈز کو ٹکٹ فری کردیا گیا۔

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے دوران 8 وکٹوں کے نقصان پر 515 رنز بنا لیئے ہیں جس میں کپتان شان مسعود 151 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں