28

چینی تاجر نے پونے دو ارب میں خریدا آرٹ ’کیلا‘ کھا لیا

[ad_1]

ارب پتی چینی تاجر نے چند دن قبل پونے دو ارب روپے میں اطالوی آرٹسٹ موریزیو کیٹیلن کا تیار کردہ ’کامیڈین‘ نامی کیلا آرٹ خریدنے کے بعد کھالیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جسٹن سن نے خریدے گئے کیلے آرٹ کو 29 نومبر کو ہانگ کانگ کے لگژری ہوٹل میں میڈیا کے سامنے کھا لیا۔

جسٹن سن نے پونے دو ارب روپے یعنی 62 لاکھ امریکی ڈالر میں خریدے گئے ’کیلا‘ آرٹ کے ’کیلے‘ کو کھانے کے بعد اسے دیگر کیلوں سے زیادہ لذیذ قرار دیا۔

جسٹن سن نے رواں ماہ 20 نومبر کو مذکورہ آرٹ نیویارک میں ہونے والی ایک نمائش میں ریکارڈ قیمت میں خریدا تھا۔

’کامیڈین‘ نامی کیلا آرٹ کو کرپٹو کرنسی کے چینی تاجر نے ریکارڈ 62 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک ارب 72 کروڑ روپے سے زائد کی رقم میں خرید کر سب کو پیچھے چھوڑا تھا۔

چینی تاجر کو آرٹ خریدنے کے بعد بتایا دیا گیا تھا کہ کیلے کے خراب ہونے پر کیلے کو تبدیل کرنے کی ذمہ داری ان کی اپنی ہوگی اور انہوں نے آرٹ کو خریدنے کے بعد متعدد بار اس کے کیلے بھی تبدیل کیے ہوں گے۔

مذکورہ آرٹ میں اور کوئی بھی چیز شامل نہیں ہوتی، عام دیوار پر کیلے کو ٹیپ سے لٹکا کر اسے ’کامیڈین‘ آرٹ کا نام دے دیا گیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کیلے کو ہر 24 گھنٹے تبدیل کردیا جاتا ہے۔

خریدار مذکورہ ٹیپ کو حاصل کرنے کے بعد اپنی من پسند کسی بھی دیوار پر چپکا کر اس میں کیلے کو لٹکا دیتا ہے اور وہ ہر روز کیلے کو تبدیل کرتا رہتا ہے۔

مذکورہ کیلا آرٹ پہلی بار دسمبر 2019 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، جس میں عام دیوار پر ایک ٹیپ کی مدد سے تازہ اور عام کیلا لٹکایا جاتا ہے۔

پہلی بار مذکورہ کیلا آرٹ کو 2019 میں پاکستانی 2 کروڑ 30 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا تھا لیکن اب ریکارڈ قیمت پر اسے ایک ارب 72 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا۔

گزشتہ پانچ سال کے دوران کیلا آرٹ کی قیمت اور خریداروں میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی رقم کئی گنا بڑھ چکی ہے۔

مذکورہ آرٹ کے اطالوی آرٹسٹ وقفے وقفے سے کیلا آرٹ کو فروخت کے لیے پیش کرتے رہتے ہیں اور وہ ہر بار دو سے تین کیلے فروخت کے لیے پیش کرتے ہیں اور ان کے کیلے ان کی توقع سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہوتے ہیں۔

سال 2019 میں دیوار پر لٹکائے گئے ان کے آرٹ کیلے کو امریکا کی ایک کامیڈین فنکار نے کھالیا تھا، جس پر بعد ازاں انہوں نے معافی مانگنے سے بھی انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے کوئی آرٹ نہیں کھایا بلکہ ایک عام کیلا کھایا۔

اب مذکورہ آرٹ کیلے کو پونے دو ارب روپے میں خریدنے والے شخص نے بھی کیلے کو کھا لیا اور دعویٰ کیا کہ مذکورہ کیلا باقی کیلوں سے زیادہ لذیذ تھا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں