31

انزائٹی کا باعث بننے والی اہم وجہ سامنے آگئی

[ad_1]

انزائٹی ایک ایسا عارضہ ہے جو موجودہ عہد میں بہت زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے اور اس کا علاج عموماً سائیکو تھراپی یا ادویات سے کیا جاتا ہے۔ انزائٹی بنیادی طور پر شدید گھبراہٹ، فکرمندی، پریشانی اور ڈر کو کہا جاتا ہے۔

معمولی گھبراہٹ یا ڈر تو نقصان دہ نہیں ہوتا مگر جب کیفیات کی شدت زیادہ ہو اور اکثر ایسا ہو تو پھر ضرور اس کی روک تھام کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔ انزائٹی پر توجہ نہ دی جائے تو معیار زندگی بہت بری طرح متاثر ہوسکتا ہے ۔

اب اس کے تیزی سے پھیلنے کی عام وجہ سامنے آئی ہے اور وہ ہے گاڑیوں کا شور۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ انسانی ساختہ آوازیں جیسے گاڑیوں کے شور سے تناؤ اور انزائٹی کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس تحقیق میں 68 طالبعلموں کو شامل کیا گیا تھا اور انہیں 3 منٹ تک مختلف آوازیں سنائی گئیں۔ ایک قدرتی مناظر سے جڑی آوازیں تھیں جو سورج طلوع ہونے کے وقت ریکارڈ کی گئی تھیں۔

کچھ کو ٹریفک کا شور سنایا گیا اور پھر دیکھا گیا کہ ان آوازوں سے مزاج اور انزائٹی کی سطح پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ قدرتی آوازوں کو سننے سے تناؤ اور انزائٹی کی سطح میں کمی آتی ہے جبکہ مزاج پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مگر قدرتی آوازوں کا فائدہ اس وقت محدود ہو جاتا ہے جب ٹریفک کا شور اس میں شامل ہو جائے۔ محققین نے بتایا کہ ٹریفک کا شور انسانی صحت اور شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ قدرتی آوازوں کو سننا تناؤ اور انزائٹی سے تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ ٹریفک کا شور انزائٹی کو شکار بناتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں