22

تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سب انسپیکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

[ad_1]

لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل پکا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ غزنی خیل تھانے کی حدود میں ہوئی۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے گاؤں کے قبرستان کے قریب پولیس اہلکار قدیر خان پر حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے قدیر خان موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ اس حملے میں دو دیہاتی عبدالحکیم اور ان کا بیٹا رفیع اللہ شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار سب انسپکٹر تھا اور اس وقت فیصل آباد میں تعینات تھا، وہ چھٹی پر اپنے گاؤں آئے تھے، حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دریں اثنا، بکاخیل قبیلے کے عمائدین نے سرکاری حکام سے ملاقات کے لئے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی تاکہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں قبائلیوں کو درپیش مسائل کو ان کے علم میں لایا جاسکے۔

یہ کمیٹی ہفتہ کے روز ضلع بنوں کے علاقے گھوڑا بکاخیل میں منعقدہ جرگے میں تشکیل دی گئی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں