19

شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، بس اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت کا آغاز

[ad_1]

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں آج سے بس اسٹیشنوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے مفت وائی فائی کی فراہمی کا آغاز کر رہا ہے۔

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے ترجمان کے مطابق دبئی کے چار بس اسٹیشنز پر آج سے مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

آر ٹی اے کے مطابق، یہ سروس ابتدائی طور پر ستوا، یونین، الغبیبہ اور گولڈ سوق بس اسٹیشنوں پر فعال کی جائے گی۔ اس کے بعد، اسے دبئی کے دیگر بس اسٹیشنوں تک توسیع دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ اقدام دبئی کے عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں مزید جدت اور سہولت لانے کے لیے کیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو سفر کے دوران انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوگی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں