19

عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی؟ اہم خبر آگئی

[ad_1]

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی سے متعلق اہم خبر آگئی۔

بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں معاملے پر اڈیالہ جیل کے ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں ان کی صحت بھی بلکل ٹھیک ہے، بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی معمول کے مطابق اپنے سیل میں موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی کے سیل کو تھانہ نیو ٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی 2 دسمبر تک تھانہ نیوٹاون پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں انہین بانی پی ٹی آئی کی 28 ستمبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے میں پولیس نے گرفتاری ڈالی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل اسپتال کے ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا روزانہ طبی معائنہ کرتے ہیں، ان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے، بانی پی ٹی آئی روزانہ دو مرتبہ ورزش کرتے ہیں جیل مینول کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولیات دستیاب ہیں۔

جیل ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور کھانے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت تعینات رہتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں