July 14, 2026
shehbaz-sharif-with-ameer-e-qatar-shaikh-tameem-bi1783934846-0-600x450.webp.webp


اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف سابق امیرِ قطر کے انتقال پر تعزیت کے لیے دوحا گئے بعدازاں وطن واپس پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی قطر پہنچے، جہاں دوحہ ایئر پورٹ پر قطر کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ مملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی آل ثانی نے مہمانوں کا وفد سمیت استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران انہوں ںے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات سمیت  قطری شاہی خاندان سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔

اس دورے میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔