عیدمیلادالنبیؐ کا جشن دنیا بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں جشن میلادالنبیؐ، گلیاں سج گئیں۔

عید میلادالنبیؐ کا جشن دنیا بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

دنیا بھر میں نبی پاک اور آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر بنگلہ دیش، عراق، مصر، لیبیا اور تیونس میں گلی کوچوں کو سجایا گیا ہے اور درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

عیدمیلادالنبیؐ
دنیا کے مختلف ممالک میں جشن میلادالنبیؐ، گلیاں سج گئیں۔

دوسری جانب یمن میں ہزاروں افراد نے ریلی نکالی جب کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے فلسطینی بھی عشق رسول سے سرشار ہیں جنہوں نے غزہ میں پیغمبر اسلام کی آمد پر جشن منایا۔

علاوہ ازیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی عید میلادالنبی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

نریندر مودی نے اپنے مختصر پیغام میں ہم آہنگی، اتحاد اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔


عیدمیلادالنبیؐ کا مقصد صرف جشن منانا نہیں بلکہ حضرت محمد ﷺ کے پیغامات کو زندگی میں شامل کرنا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ انسانیت، امن اور محبت کا پیغام دیا۔ ان کی تعلیمات ہمیشہ سے مسلمانوں کے لیے رہنما رہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *