[ad_1]
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 7 نئے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف 28 ستمبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ عمران خان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پیش کیا گیا، پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی۔
پراسیکیوشن کی جانب سے مزید ریمانڈ کی ستدعا نہ کرنے پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے 7 نئے کیسز میں عمران خان کو گرفتار کر لیا۔
خیال رہے کہ 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دینے پر عمران خان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
[ad_2]