29

سلمان خان نے غصے میں رنبیر کپور کو تھپڑ کیوں مارا تھا؟

[ad_1]

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے غصے اور ان کے گرم مزاج ہونے کے بارے میں ہم کئی قصے سن چکے ہیں تاہم اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایک مرتبہ وہ ساتھی اداکار رنبیر کپور کو سب سے سامنے تھپڑ بھی مار چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ان دنوں کی بات ہے جب رنبیر کپور انڈسٹری میں آئے تھے اور ایک رات ممبئی کےکسی کلب میں پارٹی کر رہے تھے جہاں سلمان خان اور سنجے دت بھی موجود تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کسی بات پر سلمان خان اور رنبیر کپور میں بحث ہوئی اور سلمان خان غصے سے بےقابو ہوکر رنبیر کو زور دار تھپڑ لگا بیٹھے تاہم سنجے دت نے دونوں کے درمیان صلح کروائی اور لڑائی ختم ہوئی۔

اس واقعے کے بعد سلمان خان دیر رات تک کلب میں موجود رہے تاہم رنبیر کپور شرمندگی کے باعث وہاں سے روانہ ہوگئے۔ اگلے دن جب سلمان کے والد سلیم خان کو رات کے واقعے کے بارے میں خبر ہوئی تو وہ رنبیر کے والد رشی کپور کے گھر گئے اور ان سے معذرت کی جبکہ سلمان نے بھی رنبیر کو تحفے میں گھڑی دے کر ان سے معافی مانگی۔

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ اس کے بعد رنبیر نے سلمان خان کی محبت کترینہ کے ساتھ فلم کی اور ان کے بوائے فرینڈ بن گئے تاہم سلمان خان نے دونوں کے درمیان پڑنے سے گریز کیا اور اس حوالے سے کبھی میڈیا پر گفتگو نہیں کی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں