[ad_1]
روس نے خبردار کیا ہے کہ وہ نومنتخب امریکی صدر کی جانب سے ڈالر کے استعمال پر مجبور کرنے کی دھمکی پر بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملین سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی برکس ممالک کو اپنی کرنسی بنانے پر ٹیکس اور پابندیوں کا سامنے کرنے کی دھمکی کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈالر بہت سے ممالک کے لیے ریزرو کرنسی کے طور پر طلب کھو رہا ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ امریکی دھمکی پر بھرپور جوابی کارروائی ہوگی۔
تاہم انھوں نے جوابی کارروائی سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔
یاد رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کے اپنے کرنسی استعمال کرنے کی تجویز پر سخت ردعمل دیا تھا۔
[ad_2]