اسپین کی فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں شاندار رسائی پر ہسپانوی شاہی خاندان بھی خوشی سے جھوم اٹھا۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کو 0-2 سے شکست دینے کے بعد اسپین کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے شاہ فیلیپ ششم، ملکہ لیٹیزیا، شہزادی لیونور اور انفانٹا صوفیہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔
ہسپانوی شاہی خاندان کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ویڈیو میں چاروں افراد اسپین کی قومی ٹیم کی جرسی پہنے صوفے پر بیٹھ کر میچ کے آخری لمحات دیکھتے نظر آئے۔
جیسے ہی اسپین کی فتح یقینی ہوئی، خاندان کے افراد خوشی سے اچھل پڑے، ایک دوسرے کو گلے لگایا اور تاریخی کامیابی کا بھرپور جشن منایا۔
¡España está en la final! 🇪🇸
Habéis vuelto a demostrar por qué sois una de las grandes selecciones del mundo. Ahora, con todo un país a vuestro lado, llega el momento de luchar por el título.
Gracias por hacernos disfrutar de este camino. ¡A por ello, @SEFutbol!#VamosEspaña |… pic.twitter.com/QeDgltZ9yz
— Casa de S.M. el Rey (@CasaReal) July 14, 2026
ویڈیو کے ساتھ جاری کیے گئے پیغام میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ کھلاڑیوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار ہوتے ہیں۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ اب پورا ملک ٹیم کے ساتھ کھڑا ہے اور امید ہے کہ وہ فائنل میں بھی کامیابی حاصل کر کے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔
اس کے علاوہ اسپین بھر میں شائقین جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور ہلا گلا کرتے رہے۔
بعض شائقین فلسطینی پرچم اٹھائے منفرد انداز میں جشن مناتے نظر آئے۔
Spain fans celebrating their win over France in the FIFA World Cup by waving the PaIestinian flag and dancing in the streets. pic.twitter.com/5K4HxqH7rW
— 𝓙𝓲𝓶𝓶𝔂 𝓙 (@JimmyJ4thewin) July 14, 2026
امریکی شہر نیویارک میں بھی ہسپانوی شائقین نے بھرپور انداز میں ٹیم کی فتح کا جشن منایا۔