49

پاکستان مخالف بیانات دینے والے کرکٹر ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی پر کیا کہا؟

[ad_1]

بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھارت نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

بھارت کے سابق ٹیسٹ اسپنر ہربھجن سنگھ پاکستان مخالف بیانات کی وجہ سے کرکٹ حلقوں میں متنازع سمجھے جاتے ہیں۔

سابق آف اسپنر کی پاکستانی کھلاڑیوں شاہد آفریدی، شعیب اختر، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف وغیرہ سے دوستیاں ہیں لیکن وہ اپنے ملک میں ہیرو بننے کے لیے پاکستان کے خلاف بیان بازی میں شہرت رکھتے ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بھارت کے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے جو سخت گیر مؤقف اختیار کیا ہے اس پر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے بھارت نہ آنے سے کوئی فرق پڑے گا؟

انہوں نے ایک انٹر ویو میں پاکستان کو کہا کہ آپ بھارت مت آئیے کوئی بات نہیں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے نہ آنے سے بھارت میں جو ٹورنامنٹ ہو رہا ہے اس سے فرق پڑ رہا ہے تو آپ کی سوچ ہے، آپ بھارت نہ آئیں، آپ کے پاس انتخاب ہے لیکن وہ پسند بھارتی ٹیم کے پاس بھی موجودہے، بھارتی کھلاڑی دبئی اور ابوظبی میں کھیلنے کو تیار ہیں۔

ہربھجن کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل میں ٹورنامنٹ کرائیں، شائقین کو کرکٹ دیکھنے میں دلچسپی ہے، بھارت پاکستان کے میچ ویسے ہی کم اور گنے چنے ہوتے ہیں، اگر آپ نے اس میں تنازع ڈالنا ہے تو بھی میچ کہاں ہوگا، یہ جو میچ ہو رہا ہے اسے ہونے دیں۔

سابق اسپنر نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ہونی چاہیے، اس انا میں نہیں آنا چاہیے کہ نہیں آؤ گے تو یہ نہیں ہوگا، ہائبرڈ ماڈل میں کھیلو، اگر آپ ان میں بھی گڑبڑ کرنے کی کوشش کریں گے تو یہ ٹورنامنٹ کیسے ہوگا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں