20

معروف پاکستانی گلوکارہ دنیا کی 100 قابل تقلید خواتین کی فہرست میں شامل

[ad_1]

برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا کی 100 قابلِ تقلید خواتین کی فہرست جاری کر دی۔

90ء کی دہائی میں پاپ میوزک سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

پاکستانی میوزیکل آئیکون حدیقہ کیانی اپنی ورسٹائل آواز اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لیے جانی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ حدیقہ کیانی اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں 2022ء کے تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لیے وسیلۂ راہ منصوبہ شروع کیا تھا جو بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں متاثرین کی امداد کے لیے وقف ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بے گھر خاندانوں کی مدد کریں، گزشتہ سال انہوں نے اس منصوبے کے تحت متاثرہ علاقوں میں 370 گھر اور دیگر سہولتیں تعمیر کروائیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں