21

کون سا شیمپو اور موسچرائزر سردیوں میں استعمال کیلئے بہترین؟

[ad_1]

سردی کا موسم آتے ہی عام طور پر جسم کی کھال خشک ہونا شروع ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی بالوں کے مسائل میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے، جس کیلیے اچھی کوالٹی کا شیمپو اور موسچرائزر استعمال کرنا ضروری ہے۔

اس صورتحال کی بڑی وجہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونا ہے، لہٰذا جلد اور بالوں کی حفاظت کا انتظام موسم کے آغاز سے ہی کردینا چاہیے۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر سید بلال شمس نے ناظرین کو مفید مشورے دیئے۔

انہوں نے بتایا کہ جلد کی حفاظت کیلئے جو موسچرائزر ہیں ان میں سیرامائیڈز اور گلیسرین کا استعمال ضروری ہے، لیکن ساتھ ہی اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ موسم بدلنے کے ساتھ ہمیں طرز زندگی بھی تبدیل کرنا چاہیے۔

 انہوں نے بتایا کہ گرم پانی سے نہانے سے گریز کرنا چاہیے اور نہانے کے فوری بعد موسچرائزر استعمال کرنا چاہیے اگر خشک جلد پر لگائیں گے تو اس کے زیادہ بہتر نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر سید بلال شمس نے بتایا کہ سب لوگوں کے بالوں کی صحت اور نوعیت ایک جیسی نہیں ہوتی اور ہر جلد پر ہر شیمپو مفید نہیں ہوتا لہٰذا اس کیلیے ضروری ہے کہ سردیوں میں اپنے معالج کے مشورے سے شیمپو کا انتخاب کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پراڈکٹس جن میں سیلی سائیکلک ایسڈ اور بینزائل پرآکسائڈز شامل ہوں ان سے اجتناب کریں ان کے بجائے آپ جلد میں نمی پیدا کرنے والا فیس واش موسچرائزر کے ساتھ استعمال کریں یا ایسا فیس واش استعمال کریں جس میں ایلو ویرا شامل ہو۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں