[ad_1]
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے ملک میں مارشل لا عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر نے رات گئے ’وائی ٹی این‘ ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر رات گئے ایک خطاب میں مارشل لا کا اعلان کیا۔
یون سک یول کا کہنا تھا کہ ان کے پاس آزاد اور آئینی نظام کے تحفظ کے لیے اس طرح کے اقدام کا سہارا لینے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے، مزید کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے پارلیمانی پروسیس کو یرغمال بنالیا ہے تاکہ ملک کو بحران میں دھکیلا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ میں آزاد جمہوریہ کوریا کو شمالی کوریا کی کمیونسٹ قوتوں کے خطرے سے بچانے، شمالی کوریا کی حامی ریاست مخالف نفرت انگیز قوتوں کا قلع قمع کرنے اور آزاد آئینی نظام کے تحفظ کے لیے مارشل لا کا اعلان کرتا ہوں۔
تاہم، جنوبی کوریا کے صدر نے اپنے خطاب میں یہ نہیں بتایا کہ وہ کونسے مخصوص اقدامات کریں گے۔
یون سک یول نے ملک کی حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے ایک تحریک کا حوالہ دیا، جس کی پارلیمنٹ میں اکثریت ہے، رواں ہفتے ملک کے کچھ اعلیٰ استغاثہ کے خلاف مواخذے اور حکومتی بجٹ کی تجویز مسترد کرنے کے لیے یہ تحریک پیش کی گئی تھی۔
[ad_2]