16

بینائی تیز کرنے والی بہترین غذائیں

[ad_1]

عمومی صحت کی بہتری کے لیے اچھی غذا کا استعمال تو بے حد ضروری ہے ہی لیکن کچھ غذائیں ایسے وٹامنز پر مشتمل ہوتی ہیں، جو آپ کی قوت بصارت کوبہتر بناتی ہیں۔

آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ ہیں، لیکن بعض افراد اس کی صحت مندی پر بالکل دھیان نہیں دیتے، جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں جلد خراب ہوجاتی ہیں۔

وہ غذائیں جن سے آنکھوں کی بینائی تیز ہوسکتی ہے:

مچھلی

مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا3 (چکنائی) کے بارے میں تو آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ آنکھوں کے اعصاب کو مضبوط اور خشک آنکھوں جیسی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ڈاکٹرز سختی سے ہدایت کرتے ہیں کہ ایسی خوراک استعمال کی جائے جس میں اومیگا 3 پایا جاتا ہو کیوں کہ یہ آنکھوں کے امراض کو کم کرنے میں نہایت سود مند ثابت ہوتا ہے۔

گاجر

گاجر میں شامل وٹامن اے آنکھوں کی صحت کےلیے نہایت مفید ہے اور ایک گاجر میں اوسطاً 5 ہزار ملی گرام وٹامن اے ہوتا ہے۔ وٹامن اے نہ صرف آنکھوں بلکہ قوت مدافعت اور جلد کی صحت کے لیے بھی نہایت فائدہ مند ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس گاجر کے جوس کا استعمال آپ کو بینائی سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ گاجر میں وٹامن اے، پوٹاشیم، کاربوہائیڈریٹ اور ریشے پائے جاتے ہیں جو بینائی کو تیز کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

زیتون کا تیل

زیتون کا تیل وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے،اسی وجہ سے زیتون کا تیل آنکھوں کی صحت کی بہتری اور نظر کو طاقت ور بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پھول گوبھی، بند گوبھی اور شملہ مرچ

یہ سبزیاں وٹامن سی کی اچھی خاصی مقدار پر مشتمل ہوتی ہیں، جو نہ صرف قوت مدافعت بلکہ بصارت کو بڑھانے میں بھی نہایت معاون ثابت ہوتی ہیں۔

پالک

پالک ایسی سبزی ہے، جس میں آئرن اور وٹامن سی کی بہت بڑی مقدار ہوتی ہے، جو آپ کی آنکھوں کے لیے سن اسکرین (دھوپ کے مضر اثرات سے بچانے والی کریم) کا کام کرتی ہے۔

فیل مرغا (عام مرغوں کی نسبت بہت بڑا ہوتا ہے)

فیل مرغا میں شامل زنک قوت بصارت کی حفاظت اور اعصابی نظام کی مضبوطی کے لیے نہایت اہم ہے لیکن اس کی زیادتی مسائل کا شکار بھی کر سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک مرد کو روزانہ 11 ایم جی اور خاتون کو 8 ایم جی تک زنک حاصل کرنا چاہیے اور فیل مرغا باآسانی یہ ضرورت پوری کر سکتا ہے۔

خشک میوہ جات

تمام میوہ جات بالخصوص بادام اور مونگ پھلی میں وٹامن ای سے بھرپور غذائی عناصر پائے جاتے ہیں، جو آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں