20

روزانہ رائی دانہ کھانے کے حیرت انگیز فوائد

[ad_1]

آپ نے بھی کبھی مبالغہ آرائی، کسی بات کو طول دینے یا اسے بحث کے سبب بگاڑ کی حد تک لے جانے پر بڑے بوڑھوں سے خاص طور پر سنا ہو گا کہ وہ تو رائی کا پہاڑ بنانا جانتا ہے یا اس نے رائی کا پہاڑ بنا لیا۔

یہی رائی ہمارے کچن میں پکوان سے لے کر صحت و علاج کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔ اسے ہم مصالہ جات میں شمار کرتے ہیں جو چھوٹے چھوٹے دانوں‌ کی شکل میں‌ ہوتی ہے۔

رائی دانے ہماری صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں جن میں گلوکوسینولیٹ پایا جاتا ہے، یہ اسے منفرد ذائقہ دیتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ رائی دانے مختلف علاقوں میں کاشت ہونے کے سبب رنگ اور جسامت میں‌ مختلف ہوسکتے ہیں۔ رائی دانے فیٹی ایسڈز ’اومیگا تھری، سیلینیوم، مینگنیز، میگنیشیم، کیلشیم، پروٹین، زِنک سے بھرپور ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق رائی میں چنبل کے سبب ہوجانے والے زخموں اور انفیکشنز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے رائی دانے کو روزانہ کی بنیاد پر خوراک میں شامل کرنا اور اس سے مستفید ہونا تجویز کیا جاتا ہے۔

رائی دانے کے روزانہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والے بے شمار طبی فوائد اور رونما ہونے والی جسمانی تبدیلیاں مندرجہ ذیل ہیں۔

بلڈ پریشر کے مسائل میں معاون

رائی دانے میں موجود میگنیشیم بلند فشار خون کو کم کرتا ہے اور یہ آدھے سر کے درد کی شدت میں بھی کمی لاتا ہے۔

بہتر نظام ہاضمہ

ہاضمے کی بہتر کارکردگی کے لیے رائی دانہ بہترین سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ انسانی جسم میں میٹابولزم کے عمل کو مضبوط بناتے ہیں اور ہاضمے کے مسائل کو کم کرتے ہیں، اس کے نتیجے میں انسان کا جسمانی وزن کم ہوتا ہےخصوصاً باہر نکلا پیٹ اندر جانے لگتا ہے۔

جوڑوں کے درد کا علاج

کیلشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہونے کے سبب یہ عمر بڑھنے کے ساتھ خواتین کو ہڈیوں سے متعلق مسائل سے محفوظ رکھتے ہیں، چہرے سے جھریوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔ کمر کے درد یا پٹھوں کی اکڑن کے مسئلے سے دوچار افراد رائی دانے چبا لیں، اس سے درد میں کمی آئے گی اور پٹھوں کی سختی اور سوجن کم ہوگی۔

وائرل انفیکشن، الرجی میں افاقہ

رائی دانوں کی یہ خاصیت ہے کہ یہ نزلے کی شدت کو کم کرتے ہیں اور سانس کی نالی میں تنگی سے نجات حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اگر کسی کو مٹی سے الرجی کے سبب سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے تو وہ رائی کے بیج چبالے، افاقہ ہوگا۔

کینسر سے نجات

رائی دانوں کے اندر ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جو بڑی آنت کے سرطان کا خاتمہ کرتے ہیں، یہ سرطانی خلیوں کو بڑھنے اور پیدا ہونے سے روکنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں