[ad_1]
ادرک ایک سبزی ہے اور اس کو مختلف سبزیوں ، دالوں اور گوشت کے پکوانوں میں ڈالا جاتا ہے تاکہ اس کا بہترین مصالحہ تیار ہو اور کھانے لذیذ بنیں ۔ خاص طور پر ایسی سبزیوں میں اس کا ڈالنا ضرور ہوتا ہے جو بادی ہوں جیسے آلو یاگوبھی وغیرہ ۔
یہ سبزی کھانوں میں لذت پیدا کرنے کے علاوہ مختلف بیماریوں میں بھی مفید ہے ۔ یہ تازہ ہی استعمال میں لائی جاتی ہے اگر اس کو خشک کرلیا جائے تو یہ سونٹھ بن جاتی ہے اور اسی نام سے مارکیٹ میں فروخت بھی ہوتی ہے ۔اس میں وٹامن سی کی مقدار بھی موجود ہوت ہے اور تاثیر کے لحاظ سے گرم خشک ہے ۔
ادرک کے طبی فوائد :
۱۔ ادرک کھانوں کو ہضم کرنے میں مدد کرتی ہے ۔ ہر کھانے کے بعد ایک چھوٹا ٹکڑا کھالیا کریں ۔
۲۔ بلغم جاری کرتی ہے ۔
۳۔ جگر کو تقویت دیتی ہے ۔
۴۔ جسمانی دردوں کے لئے ذریعہ نجات ہے ۔
۵۔ معدے اور انتڑیوں کے جملہ امراض میں فائد ہ مند ہے، جن میں خاص طور پر انتڑیوں کی سوزش ہے ۔
۶۔دماغی امراض میں مفید ہے ۔
۷۔ ایسے خواتین و حضرات جن کو بھوک نہ لگتی ہووہ ادرک کا استعمال کریں کیونکہ ادرک بھوگ لگاتی ہے ۔
۸۔ سردیوں میں اگر کھانسی ہوجائے تو ادرک کے رس کو شہد میں ملا کرلیں ، آرام آئے گا۔
۹۔ ادرک گردوں اور مثانے میں طاقت پیدا کرتی ہے ۔
۱۰۔ متلی ، قے اور بدہضمی کیلئے فائدہ مند ہے ۔
۱۱۔ یرقان اور بواسیر کے لئے اس کا استعمال مفید ہے ۔
۱۲۔ اس میں شامل میگنیشیم اور زنک ہمارے خون کے سرکولیشن کونارمل رکھتا ہے ، اس لئے سردرد میں مددگار ہے ۔
۱۳۔نزلہ ، زکام اور بخار میں اس کی یخنی بنا کر پی لیں یا اس کا رس چائے میں شامل کرکے لے لیں ۔
۱۴۔ادرک کینسر کے بڑھنے کی رفتار کو کم کرتی ہے ۔
۱۵۔ گھبراہٹ اور بے چینی جیسے مسائل میں بھی ادرک مفید ہے ۔
۱۶۔ کمر کے نچلے حصے میں اگر درد ہو تو اس سے افاقہ ہو جاتا ہے ۔
۱۷۔ عورتوں کے مخصوص ایام میں دردوں کو کم کرنے میں مفید ہے ۔
۱۸۔ ادرک خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور اس کو بڑھنے نہیں دیتا اس لئے شوگر کے مریضوں کے لئے ادر بہت مفید شے ہے ۔
نوٹ :
ادرک کا استعمال ضرورت سے زیادہ نہ کریں ۔
ایسے خواتین و حضرات جو خون پتلا کرنے والی ادویات کا استعمال کررہے ہوں وہ اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے ادرک کا استعمال کریں ۔
[ad_2]