July 15, 2026
untitled-21784096462-0-600x450.webp.webp

ریس کورس کے علاقے میں خواجہ سراؤں پر تشدد  کیا گیا جب کہ ریس کورس پولیس اطلاع ملنے پر  فوری موقعہ پر پہنچی۔

ایس پی سِول لائنز  نے کہا کہ متاثرہ خواجہ سراؤں کی مدعیت میں شہروز، بھولا گجر اور شوکت گجر کے تین نامعلوم نواسوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی سِول لائنز کی ایس ایچ او ریس کورس نے فوری ملزم گرفتار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی سِول لائنز  چوہدری اثر علی نے کہا کہ خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا۔

https://img.express.pk/media/videos/torture (3).mp4