18

شہریار منورنے اپنی ہونے والی اہلیہ سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

[ad_1]

پاکستانی خوبرو اداکار و فلم ساز شہریار منور نے دسمبر کے اختتام میں شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ہونے والی اہلیہ سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔

حال ہی میں اداکار نے صحافی امبرین فاطمہ کو انٹرویو دیا ہے، جس کے دوران انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔

صحافی نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی اداکار کی شادی سے متعلق خبروں کے حوالے سے سوال کیا تو شہریار منور نے بلا جھجک بتایا کہ دسمبر کے اختتام میں شادی کر رہا ہوں۔

صحافی نے لگے ہاتھوں جب سوال کیا کہ ہونے والی اہلیہ کا تعلق شوبز سے ہے تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جی بالکل نہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال کے وسط سے شہریار منور کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، اس حوالے سے اداکار نے اس سے قبل ڈھکے چھپے الفاظوں میں اعتراف بھی کیا کہ وہ دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اس سے قبل انہوں نے اپنی ہونے والی دلہن کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تھا البتہ اپنی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ ماہین صدیقی کے لیے ’جان‘ کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے اس حوالے سے افواہوں کو ہوا دی تھی کہ وہ دسمبر میں ساتھی اداکارہ ماہین صدیقی سے شادی کرنے والے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں