18

کڑی پتے کے صحت اور خوبصورتی پر حیرت انگیز فوائد

[ad_1]

دورِ قدیم سے کھانوں کا ذائقہ اور خوشبو میں اضافے کے لیے استعمال کی جانے والی جڑی بوٹیوں میں کڑی پتہ بھی شامل ہے جس کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی کے حوالے سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

ہر گھر میں عام استعمال ہونے والا کڑی پتہ صرف کھانوں کا ذائقہ ہی دوبالا نہیں کرتا بلکہ جلدِ اور بالوں کے مسائل کا علاج بھی کرتا ہے۔

کڑی پتے کو اگر صبح کے وقت چبایا جائے تو یہ بیماریوں سے بچنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

غذائی و طبی ماہرین کے مطابق کڑی پتے کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول کو کم کیا جا سکتا ہے، اس کے استعمال سے نظامِ ہاضمہ بھی درست ہوتا ہے جبکہ یہ سر درد، دل کی بیماریوں سے بچاؤ سمیت جلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے بھی نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

کڑی پتے میں بھر پور مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء پائے جاتے ہیں جو متعدد بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ناگزیر ہیں۔

آئیے کڑی پتوں کو چبا کر کھانے کے چند فوائد جانتے ہیں۔

نظام ہاضمہ کو مضبوط بنائے
کڑی پتے میں فائبر کی بھاری مقدار ہوتی ہے جو آنتوں کی حرکت میں مدد کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ قبض کی شکایت کو بھی دور کرتا ہے۔

کڑی پتہ تیزابیت کو دور کرتا ہے اور گیس کی شکایت میں بھی کمی لاتا ہے۔

بالوں کے مسائل سے نجات

کڑی پتے میں بیٹا کروٹین اور اینٹی آکسیڈینٹ خاصی مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو بالوں کے جھڑنے، قبل از وقت ہونے والے سفید بالوں کو روکنے اور انہیں ٹوٹنے سے بچاتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید
اگر آپ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں تو کڑی پتے کا استعمال آپ کے لیے بہترین ثابت ہو گا کیونکہ کڑی پتہ انسولین کو بہتر کرتا ہے اور خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

جلدِ کو خوبصورت بنائے
کڑی پتے میں اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے یہ جلد کو نقصان پہنچانے والے آزاد خلیوں سے بچاتا ہے، اس کے ساتھ یہ دانوں کو کم کرنے اور رنگت میں نکھار لانے میں بھی معاون ہوتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں