20

’لال بیگ‘ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے آسان طریقے

[ad_1]

لال بیگ ایک ایسا کیڑا ہے جو 3 ماہ پانی کے بغیراور ہوا کے بغیر 45 منٹ تک زندہ رہ سکتا ہے۔ اس کی افزائش نسل بہت تیزی سے ہوتی ہے۔

ایک دفعہ اگر آپکے گھر کے کچن میں لال بیگ آجائیں تو یہ دیکھتے ہی دیکھتے تمام گھر میں پھیلنے لگتے ہیں۔

سب سے خطرناک بات لال بیگ کے ذریعے بچوں میں دمہ کا سبب بتایا گیا ہے۔ اس کی جلد سے جو باقیات جھڑتے ہیں وہ ہوا کو آلودہ کرکے بچوں کو خاص کر دمہ کا مریض بنا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ دمہ کے مرض میں مبتلا لوگوں کی تکلیف میں بھی ان کی وجہ سے کافی حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔​

لال بیگ بھگانے کے ٹوٹکے
ویسے تومارکیٹ میں ادیات کی بھرمار ہے جو کچن سے مخصوص مدت تک لال بیگوں کا خاتمہ کردیتی ہیں۔ مگر کچھ گھریلو ٹوٹکوں سے بھی ان پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

بورک ایسڈ اور چینی

یہ بھی ایک کام کرنے والا طریقہ ہے، بس کچھ مقدار میں بورک ایسڈ اور چینی کو مکس کریں اور ان جگہوں پر پھیلا دیں جہاں لال بیگ زیادہ نظر آتے ہوں۔

چینی ان کیڑوں کو اپنی جانب کھینچے گی جبکہ بورک ایسڈ ان کا خاتمہ کرے گا۔

دارچینی

دار چینی بھی اس حوالے سے مددگار ہے، بس دارچینی کے سفوف کو کچھ مقدار میں کچن میں بکھیر دیں اور لال بیگوں کی افزائش کو روک دیں۔

پودینے کا تیل

پودینے کے تیل یا لیونڈر آئل سے بھی یہ مدد لی جاسکتی ہے، بس کسی بھی تیل کو کچن اور کیبنٹس میں اسپرے کریں اور جادو دیکھیں۔

 

ان آسان طریقوں پرعمل کر کے آپ لال بیگ کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں