15

ملتان ٹیسٹ ، جوروٹ کی شاندار ڈبل سنچری، پاکستان کی برتری ختم- ہم نیوز

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو اس کے تین وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز تھے۔

جو روٹ 176 اور ہیری بروک نے 141 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کا آغاز کیا، جوروٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کر لی۔

جوروٹ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانیوالے کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گئے

جوروٹ کے بعد ہیری بروک نے بھی ڈبل سنچری بنا لی، اس وقت جو روٹ 256 رنز اور ہیری بروک 213 رنز کے ساتھ اس وقت کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 651 رنز بنا لئے ہیں اور اسے پاکستان پر 96 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 556 رنز بنائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں