17

پاکستان کے ساتھ 27 ایم او یوز پر دستخط ہوں گے، سعودی وزیر سرمایہ کاری

اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ اور پاکستان کے ساتھ 27 ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔

سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے۔ اور پاک سعودی بزنس فورم کا انعقاد مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی رابطے اہم ہیں جبکہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذہبی اور روحانی تعلق قائم ہے۔ جبکہ ہماری معیشت اور معاشرتی اقدار ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کو کسی معاہدے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی ملین پاکستانی سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور آرمی چیف نے سعودی عرب کے لیے ریڈ ٹیپ کو ریڈ کارپٹ سے بدلنے پر زور دیا۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پاک سعودی دوستی کے فروغ پر زور دیا۔ ہمارے لیے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اہم ہے اور پاکستان کے ساتھ 27 ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات لامحدود ہیں اور پاکستان نے معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے۔ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں