15

اے این ایف کی کارروائیاں؛ 52 لاکھ سے زائد کی منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں:فوٹو:فائل

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں:فوٹو:فائل

 راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف)  نے مختلف کارروائیوں میں 52 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 65 کلو منشیات برآمد کرلیں۔

اے این ایف نے ترجمان کے مطابق تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔  سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب رکشہ سے 13 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ کراچی میں واقع ایک بڑے تعلیمی ادارے کے قریب ملزم سے 308 گرام چرس برآمد ہوئی۔  گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

دیگر کارروائیوں میں پیرودھائی بس اسٹینڈ راولپنڈی کے قریب ملزم کے قبضے سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ فیصل آباد میں بابو پٹرولیم کے قریب گاڑی سے 42 کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو  گرفتار کیا گیا۔  گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں