18

بلوچستان کے صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک کی اسمبلی رکنیت بحال

الیکشن ٹربیونل کا 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم معطل

الیکشن ٹربیونل کا 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم معطل

  اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک کی اسمبلی رکنیت بحال کردی۔

سپریم کورٹ میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کے 15پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے حکم کےخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

وکیل درخواست گزار نے دلائل دیے کہ الیکشن ٹربیونل نے امیدواروں کے فارم 45 میں فرق پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا، پندرہ امیدواروں نے فارم 45 مختلف ہونے کا کہا لیکن ٹربیونل میں پیش صرف 4 نے کیے۔

بلوچستان حکومت کے وزیر کی جیت کالعدم، 15 حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا حکم

 

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے الیکشن ٹربیونل کا 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم معطل کردیا اور حکم امتناع دیتے ہوئے علی جتک کو بحال کر دیا۔

سپریم کورٹ نے علی مدد جٹک کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے جج عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے جمعیت علما اسلام کے امیدوار محمد عثمان پرکانی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے علی مدد جتک کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا تھا۔

 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں