16

شامی صدر کا فوجیوں کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا حکم

[ad_1]

شام کے صدر بشارالاسد نے تمام فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا حکم بدھ کو دیا گیا، یہ اضافہ حاضر سروس اہلکاروں کے لیے ہو گا، اضافے کا اطلاق ریٹائرڈ فوجیوں یا ریزروز کے لیے نہیں ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شامی فوجیوں کی تنخواہوں میں یہ اضافہ صدر بشارالاسد کے خلاف باغیوں کی طرف سے جاری حملوں کے دوران کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باغیوں کی پیش قدمی کے باعث حلب شہر پر سرکاری کنٹرول ختم ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ شام کے مختلف علاقوں پر شدت پسندوں نے قبضہ کر لیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں