15

زمبابوے نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

[ad_1]

زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی،البتہ گرین شرٹس نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ کپتان سلمان آغا 32، طیب طاہر 21 ، قاسم اکرم 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کےعلاوہ عثمان خان 5 ، صاحبزادہ فرحان 4 ، عمیر بن یوسف صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی نے 15 رنز بنائے۔عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

زمبابوے کے موزا ربانی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میزبان زمبابوے نے پاکستان کا 133 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں۔

سیریز کے پہلے 2 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے صائم ایوب ، عرفان خان، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آخری میچ کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان، قاسم اکرم ،عرفات منہاس اور محمد حسنین کو ٹیم میں جگہ ملی۔

زمبابوے کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان،عمیر بن یوسف، عثمان خان،طیب طاہر، قاسم اکرم ، عرفات منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل تھے۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے پہلے 2میچز جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی۔

آخری ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کی جیت کے بعد پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف 1-2 سے سیریز اپنے نام کی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں