13

ملتان ٹیسٹ: لیگ اسپنر ابرار احمد بخار میں مبتلا ہو گئے

انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں لیگ اسپنر ابرار احمد بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے چوتھے روز بولنگ نہ کرسکے، ان کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ابرار احمد نے آج صبح بخار اور جسم میں درد کی شکایت کی تھی، انہیں ابتدائی چیک اپ کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔

دوسرا ٹیسٹ، پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلیاں، ابرار احمد اور کامران غلام کی واپسی

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ابرار احمد کے تمام ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں، ان کے ٹیسٹوں کی رپورٹ کے بعد مزید آپ ڈیٹ جاری کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں