11

ہڈی گڈی کا حیران کن فائدہ سامنے آگیا

چکن گونیا ایک ایسی وبا ہے جس نے خصوصاً کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور لوگ جوڑوں کے درد کی وجہ سے شدید تکلیف میں مبتلا ہیں۔

عام طور پر اس کا بیماری یا وائرس کا کوئی مصدقہ علاج تو نہیں لیکن احتیاطی تدابیر اور صحت مند غذا کے استعمال سے اس کی تکلیف سے نجات کافی حد تک ممکن ہے۔

ماہرین صحت نے چکن گونیا سے بچاؤ اور اس سے ہونے والی تکلیف کی شدت میں کمی کیلئے بہترین مشورے دیے اور ایک نسخہ تجویز کیا۔

ماہرین صحت نے بتایا ہے کہ اس بیماری سے بچنے کیلئے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے جس کیلئے وٹامن ڈی تھری، وٹامن بی 12 اور زنک کے فوڈ سپلیمنٹ لازمی استعمال کرنے چاہئیں۔

ہڈی گڈی کی یخنی

اس کے علاوہ ’ہڈی گڈی‘ کا سوپ (یخنی) بہت فائدہ مند ہے، اور گائے کی دم بھی بہت طاقتور ہوتی ہے اس کی یخنی پیئں اور گوشت بھی کھائیں۔

ہڈیوں کا شوربہ (یخنی) بہت صحت بخش غذا ہے، ہڈیوں اور اس کے ریشوں سے بنا سوپ دل کو قوت بخشنے کے ساتھ ساتھ کئی امراض کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

احتیاط اور علاج

چکن گونیا کو روکنے یا اس کے مکمل علاج کی اب تک کوئی مخصوص دوا نہیں بنائی جاسکی۔ تاہم اس بیماری کی علامات کا علاج کرنا ضروری ہے، جس کیلئے درج ذیل اقدامات کیے جاسکتے ہیں کہ جس سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

مریض کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ آرام کرے، پانی زیادہ پیے، اور اپنے معالج کے مشورے سے بخار اور درد کی دوا کھائی جاسکتی ہے اور ساتھ ہی صحت کی بہتری کیلئے دودھ جوسز اور موسمی پھلوں کا استعمال لازمی کرے۔


install suchtv android app on google app store

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں