26

پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کردیا گیا

[ad_1]

جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق وزیر قانون پنجاب راجا بشارت سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنماؤں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ سےضمانت کے باوجود گرفتاریوں پر برہمی کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان سمیت 60 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی جس کے بعد اٹک پولیس نے گزشتہ روز عمر ایوب، راجا بشارت، احمد چٹھہ، ماجد دانیال اور ملک عظیم کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا۔

جمعے کو انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج امجد شاہ نے کیس کی سماعت کےدوران عمرایوب اور راجہ بشارت سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں