[ad_1]
قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے یورپ جانے والے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی، پروازوں کیلئے بک کرنا شروع کردی گئی۔
قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے 10 جنوری سے پیرس کیلئے پروازیں چلانے کی تیاری کرلی۔
ترجمان نے بتایا کہ بورڈ اجلاس میں یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی پررپورٹ پیش ہوئی اور فرانس کےسول ایوی ایشن حکام کوسلاٹ کی منظوری کیلئے درخواست دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئر لائن کی یورپ کیلئے بحالی کے بعد پہلی پرواز جنوری 2025 میں روانہ ہوگی، اس سلسلے میں پیرس کیلئے پرواز 10 جنوری کیلئے بک کرنا شروع کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پروازپی کے 719 دس جنوری کی صبح 11 بجے اسلام آباد سے پیرس جائے گی، پہلے مرحلے میں قومی ایئر لائن پیرس کیلئے ہفتہ وارایک پرواز چلائے گا۔
یاد رہے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) فلائٹ آپریشن پر عائد پابندی اٹھا لی تھی، جس کی تصدیق ڈی جی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر ڈار نے کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم، وزیر ہوا بازی اور سیکرٹری ایوی ایشن کے تعاون سے کامیابی حاصل کی۔
[ad_2]