18

ہم دہشتگردی کی لعنت کیخلاف دوبارہ لڑیں گے، چین سے نہیں بیٹھیں گے: وزیراعظم

[ad_1]

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشتگردی دوبارہ سر اٹھارہی ہے۔ ہم اس لعنت کیخلاف دوبارہ لڑیں گے، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حکومت اورافواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ انھوں نے کہا ک پاک بحریہ سمندری وسائل سے استفادے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ دوست ملک چین بھی بحری شعبے میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کیلئے تیارہے۔

پاکستان نیول وار کالج لاہور میں ساتویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اب سلامتی کے ساتھ معیشت پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ بلیو اکانومی سے ہماری ترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔ پاک بحریہ سمندری وسائل سے استفادے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ دوست ملک چین بھی بحری شعبے میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کیلئے تیارہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں بلیواکانومی کارجحان نمایاں ہے، بلیو اکانومی سے ہماری ترقی اور خوشحالی ممکن ہے، پاک بحریہ سمندری وسائل سےاستفادے کیلئےاقدامات کررہی ہے، چیئرمین کے پی ٹی کا کام بندرگاہ کی ترقی ہونا چاہیے تعمیرات نہیں، کے پی ٹی بھی تعمیرات کاکام کرے گا تو جہازرانی کو ترقی کیسے ملے گی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں