15

سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز، 4 خارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 4 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بنوں ضلع کے علاقہ جانی خیل میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو خوارجی ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقہ حسن خیل میں کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اور فائرنگ کے تبادلہ میں دو خوارجی مارے گئے۔

مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 4 خوارجی ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارجیوں سے اسلحہ اور ہتھیار برآمد کرلئے گئے ہیں، خوارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں