[ad_1]
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے کاروبار کارڈ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں میڈیم کاروبار کے لئےچیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم پر اتفاقِ کیا گیا۔ بزنس کارڈ اسکیم کے تحت ایک سے 10 لاکھ روپے تک قرضہ دیا جائے گا۔
چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم کے تحت تین کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سمال اور میڈیم لون اسکیم کے لئے جامع پلان طلب کرلیا ۔ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سمال اور میڈیم لون بلاسود قرضے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
بڑے شہروں میں سمال اور میڈیم انڈسٹری کے لئے الگ زون مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ منتخب تجارتی سیکٹرز پر ترجیحی بنیادوں پر قرضے دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد تین ماہ کا گریس پریڈ بھی دیا جائے گا ۔ چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم کے تحت 5 سال تک قرض ادا کرنا ہوگا ۔ کاروبار کارڈ ریسٹورنٹ سمیت دس ایریاز میں ادائیگی کے لئے استعمال نہیں ہوسکے گا ۔
نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی سٹارٹ اپ کے لئے ترجیحاً لون مل سکے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تجارت اور صنعت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع بڑھائیں گے۔
[ad_2]