[ad_1]
اسرائیلی فورسز کے غزہ میں اسپتال اور پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل کی خوفناک بمباری سے 6 بچوں اور 5 خواتین سمیت 20 افراد شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جنگی طیاروں نے غزہ کے وسطی علاقے نصیرات میں قائم پناہ گزین کیمپ پر بموں کی بارش کردی۔ اسرائیل کی خوفناک بمباری سے 6 بچوں اور 5 خواتین سمیت 20 افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں اسپتال پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 افراد شہید ہوئے۔ غزہ میں ایک اور اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ سال اکتوبر 7 سے اب تک اسرائیل فوج کے غزہ پر حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہیں۔
[ad_2]