17

محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی تاہم آج بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں سورج اپنے پورے آب وتاب سے آنکھیں دکھا رہا ہے، اکتوبر میں گرمی جوبن پر ہے۔

شہر گرمی آج بھی برقرار ہے، درجہ حرارت اڑتیس سے چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، بلوچستان کی گرم شمال مغربی ریگستانی ہوائیں اثرانداز ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب اضافی رہنے کے نتیجے میں گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بارہ سے پندرہ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ میں شدید گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخواہ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ چند مقامات پربارش ہوسکتی ہے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں