16

شام کی موجودہ صورتحال علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کیلئے خطرناک ہے: دوحہ فورم کا اعلامیہ

[ad_1]

دوحہ فورم نے شام کی موجودہ صورتحال کو علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرناک قرا ر دیدیا۔

قطر میں ہونے والے دوحہ فورم کے مشترکہ اعلامیہ میں کہنا ہے کہ شام کی موجودہ صورتحال علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔

قطر، سعودی عرب، اردن، مصر، عراق، ایران، ترکیے اور روس کی جانب سے دوحہ فورم کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں شام میں فوجی آپریشنز روکنے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شامی باغیوں نے حمص پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے، حمص کی فوجی جیل سے ساڑھے تین ہزار سے زائد قیدیوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں